حوزہ نیوز ایجنسی |
جس ملکہ عصمت و طہارت شہزادی زہرا سلام اللہ علہیا کی طہارت کی دلیل آیہ تطہیر نے دی، جس صدیقه کبری (س) کی صداقت کی سند آیہ مباہلہ نے پیش کی۔
جس جگرگوشه رسول و سیدہ کونین(س) کی منزلت اور عظمت وجلالت کا اعلان، آیہ وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى کے مالک پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی حدیث فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّی فَمَنْ آذَاهَا فَقَدْ آذَانِی
فاطمہ (س) میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے اسکو اذیت دی اسنے مجھے اذیت دی) کے ذریعے ہوا۔
اس بنت رسول(ص)، سیدہ نساء العالمین، صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کی شان میں وہی گستاخی کر سکتا ہے جس کے کردار و گفتار اور علم و عمل کا طہارت و صداقت سے کوئ واسطہ نہیں ہے اور نہ ہی جس کے ایمان و اعتقاد میں خدا و رسول اور قرآن کی کوئ اہمیت ہے۔
جس نے بی بی دو عالم کی شان میں جسارت کرکے حبیب کبریاء رسول (ص) کو اذیت دی ہے اور جس نے رسول خدا(ص) کو اذیت دی اس نے خدا کو اذیت دی اور قرآن کے مطابق إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُهِينًا
بیشک وه لوک جو خدا و اس کے رسول کو اذیت دیتے ہیں خدا دنیا و آخرت میں ان پہ لعنت کرتا ہے اور انکے لئے ذلیل و رسوا کرنے والا عذاب آمادہ کر رکھا ہے۔
ہم ایسی گمراہ، پست و نیچ عقیدہ و فکر رکھنے والے جلالی کی مخالفت کرتے ہیں اور پر زور مذمت کرتے ہیں۔ اگر ہدایت کے قابل ہے تو خدا ہدایت دے ورنہ دنیا و آخرت میں رسوا و ذلیل کرے۔
والسلام علی من اتبع الهدی
تحریر: مولانا حسن اصغر شبیب
نوٹ: حوزہ نیوز پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں حوزہ نیوز اور اس کی پالیسی کا کالم نگار کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔